پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتیں گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے اجلاس بلانے کیلئے ہر ممکن آئینی اور قانونی حربہ استعمال کریں گی۔
Table of Contents
ممکنہ آئینی حربے اور اختیارات کے طور پر گورنر راج پر بھی بات چیت کی جا چکی ہے۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کہہ چکے ہیں کہ پنجاب میں نہ تو گورنر راج لگ سکتا ہے اور نہ ہی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو سکتی ہے۔ قوم اب الیکشن کی تیاری کرے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 560 سے زائد سیٹوں پر انتخابات ملک کی سیاست کے در و دیوار ہلا دیں گے، خیبر پختونخوا میں دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔ جو کہتے تھے وہ اسمبلیاں نہیں توڑے گا اُن کو منہ کی کھانا پڑی اور اکیلے عمران خان نے سارے سیاست دانوں کو چت کر دیا۔